Featuredکھیل و ثقافت

افغان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شرکت سے کوئی مسئلہ نہیں: آئی سی سی

دبئی: آئی سی سی کا کہنا ہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شرکت سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلر ڈائس نے کہا کہ افغانستان آئی سی سی کا فل ممبر ہے، افغانستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں کھیلے گی۔

ایلر ڈائس کا کہنا تھا کہ اگست میں افغانستان میں حکومت تبدیل ہوئی تو آئی سی سی افغانستان کرکٹ بورڈ سے مسلسل رابطے میں رہا، آئی سی سی کا بنیادی کام ممبر بورڈ کے ذریعے اس ملک میں کرکٹ کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت کے بعد معاملات کیسے چلائے جائیں گے اس سے متعلق آئی سی سی کی گہری نظر ہے اور اگلی بورڈ میٹنگ میں اس معاملے پر بات بھی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے عمان اور یو اے ای میں کھیلا جائے گا، پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close