Featuredکھیل و ثقافت

بنگلا دیش کو اسکاٹ لینڈ کے ہاتھوں شکست

 مسقط: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا اپ سیٹ، اسکاٹ لینڈ نے بنگلا دیش کو 6 رنز سے شکست دیدی۔

الامارات کرکٹ گراؤنڈ مسقط میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

اسکاٹ لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 140 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

بنگلہ دیشی بولرز نے اسکاٹ لینڈ کے بلے بازوں کو کھل کر نہ کھیلنے دیا جہاں 12ویں اوور میں 53 کے مجمعے پر 6 اسکاٹش کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔

ایسے میں کرس گریووز نے مارک میٹ کے ساتھ پہلے 52 رنز کی شراکت بنائی اور پھر جوش ڈیوی کے ساتھ 27 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر ٹیم کو اچھے ٹوٹل تک پہنچایا۔

کرس گریووز 45، جارج منسے 29 اور مارک واٹ 22 رنز بنا کر نمایا کھلاڑی رہے جبکہ دیگر کسی بلے باز نے خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھائی۔

بنگلا دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے 3 جبکہ شکیب الحسن، مستفیض الرحمان کے حصے میں 2، 2 اور تسکین احمد اور محمد سیف الدین کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیشی ٹیم نے محتاط آغاز کیا، تاہم اسکاٹ لینڈ کے بولرز کی نپی تلی بولنگ کے باعث بنگلا دیشی بیٹسمین برق رفتاری سے رنز نہیں بٹور سکے۔

بنگلا دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز ہی بناسکی اور 6 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

مشفق الرحیم 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ کپتان محموداللّٰہ 23 اور شکیب الحسن 20 رنز ہی بناسکے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close