Featuredسندھ

گرین لائن بس کی کمرشل آپریشن کی تیاریاں مقررہ ہدف کے مطابق چل رہی ہیں

کراچی: بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات سمندری جہاز ایم وی آئی وی وائے مزید 40 گرین بسیں لے کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا، جس کے بعد اب کراچی میں آنے والی گرین بسوں کی تعداد 80 ہوگئی ہے

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی ٹوئٹر پر بسوں کے کراچی پورٹ پہنچنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ گرین لائن منصوبے کے لیے 40 بسوں کی دوسری کھیپ کراچی پہنچ گئی، اب تمام 80 بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں، گرین لائن بس کی کمرشل آپریشن کی تیاریاں مقررہ ہدف کے مطابق چل رہی ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : سندھ حکومت کی روایتی غفلت کے سبب اورنج لائن بس منصوبہ بدستور تاخیر کا شکار

کراچی گرین لائن منصوبے کے لیے بسیں فراہم کرنے والی کمپنی کے مطابق کراچی کی بسیں لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں چلنے والی بسوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ جدید ہیں، یہ بسیں یورو تھری معیار کی اور ہائبرڈ ہیں ، ان میں ڈیزل کے ساتھ خودکار طریقے سے چارج ہونے والی بیٹری بھی استعمال ہوگی جس سے ایندھن کی بچت کے ساتھ ماحول کو بھی فائدہ ہوگا۔

بسوں میں خصوصی سسٹم نصب ہے جو انجن میں آگ لگنے کی صورت میں خودکار طریقے سے آگ بجھائے گا۔
18 میٹر لمبی بسوں میں 40 نشستیں ہیں۔ کھڑے ہوکر اور نشستوں پر بیک وقت 150 افراد سفر کرسکیں گے، زیادہ رش کی صورت میں 190 مسافروں کی گنجائش ہوگی بسوں میں معذور افراد کے لیے جگہ خصوصی ہے اور خودکار ریمپ نصب ہے۔ ہر بس میں دو وہیل چیئرز کی جگہ مخصوص ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close