Featuredاسلام آباد

انشاللہ ملک کے لوگ جلد پوری ذمہ داری پیپلز پارٹی کو دیں گے

اسلام آباد: مراد علی شاہ نے کہا کہ 2018 میں تحریک انصاف جس طرح جیتی ہے وہ بھی سب کو معلوم ہے، جب بھی انتخابات ہوئے تو تحریک انصاف ضمانتیں ضبط کروائے گی

ہواؤں کارخ بدل گیا ہے، تحریک انصاف کے بہت سے لوگ پیپلز پارٹی میں آئیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کہتی ہے کہ کراچی کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے لیکن کراچی والوں سے تو کچھ پوچھیں، ہر بات کی ذمہ داری ہم پرڈال دی جاتی ہے تو پھر وفاق بھی ہمارےحوالے کردیں، انشاللہ ملک کے لوگ جلد پوری ذمہ داری پیپلز پارٹی کو دیں گے۔

یہ بھی پڑ ھیں : بلدیاتی انتخابات کیلئے مزید تاخیر نہیں کی جاسکتی

مراد علی شاہ نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی کے معاملے پر حکومت کی نااہلی کے باعث قیمتی جانوں کو نقصان پہنچا، حکومت خود ایسے کام کرتی ہے کہ نہ اگل سکتی ہے اور نہ نگل سکتی ہے، حکومت مشکل میں آتی ہے تو دوسروں کو مدد کے لیے پکارتی ہے، یہ لوگ معاملات خراب کرکے مبارکباد وصول کرنا چاہتے ہیں، گزشتہ دنوں جو کچھ ہوا معاملہ بہتر اندازمیں حل ہوسکتا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی کارکردگی کے حوالے سے مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم بہت اچھا کھیل رہی ہے ،ان کی کارکردگی قابل تعریف ہے، پاکستان ٹیم کو بہتر کھیلنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

امید ہے پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیتے گا۔ سنا ہے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ان کی وجہ سے پاکستان اچھا کھیل کھیل رہی، میں نے پہلے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ میں کام کرنا زیادہ بہتر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close