Featuredکھیل و ثقافت

پاکستانی کپتان ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی

پاکستانی کپتان بابر اعظم نمبر ون ہوگئے ، پاکستان نے عالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

بابر اعظم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم 834 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔

بیٹنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کا دوسرا نمبر ہے، ان کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 798 ہےجبکہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ 733 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کے وکٹ کیپر محمد رضوان کا نمبر چوتھا ہے، ان کے پوائنٹس کی تعداد 731 ہے۔

پاکستان بھی آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیمز رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close