Featuredکھیل و ثقافت

آخری گروپ میچ میں نمیبیا کو 9 وکٹوں سے شکست

دبئی: بھارتی ٹیم پہلے ہی ایونٹ سے آؤٹ ہوچکی ہے اور اب اپنے آخری شیڈول میچ کے بعد وطن روانہ ۔

نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 132 رنز بنائے۔

بھارتی بولرز میں سے ایشوین اور جاڈیجا نے 3، 3 جبکہ بومرا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست سے دوچار بھارت نے اپنے آخری گروپ میچ میں نمیبیا کو 9 وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ کا اختتام جیت پر کردیا۔

ہدف کے تعاقب میں دونوں بھارتی اوپنرز نے نصف سنچریاں بنائیں، جس میں سے کے ایل راہول 54 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ روہیت شرما 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اننگز کے دوسرے ناٹ آؤٹ بیٹسمین سوریا کمار یادیو تھے جنہوں نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔

بھارت کو گروپ میں بڑی ٹیمیوں پاکستان اور نیوزی لینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا،کیویز کے ہاتھوں افغان ٹیم کی شکست کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

بھارتی ٹیم اب اپنے آخری شیڈول میچ کے بعد وطن روانہ ۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close