Featuredدنیاپاکستان

سعودی عرب کا انٹرنیشنل فضائی آپریشن پر پابندی کا اعلان

سعودی عرب نے ایک ماہ کیلئے پروازوں کی معطلی کا اعلان کردیا، جس کی وجہ سے پاکستان انٹرنیشنل لائن کی پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکام نے بین الااقوامی فضائی آپریشن پر پابندی کا فیصلہ برطانیہ میں پھیلنے والے کرونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث کیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کےلیے سعودی عرب کے فضائی آپریشن معطل کرنے کے باعث آج سعودی عرب جانے اور آنے والی تمام پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں اور اجازت نامہ دوبارہ حاصل ہونے تک پروازیں منسوخ رہیں گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور سے جدہ اور جدہ سے لاہور کےلیے پی آئی اے کی پروازیں بھی منسوخ ہوئی ہیں جبکہ اسلام آباد اور لاہور سے دمام جانے اور آنے والی پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ کراچی سے مدینہ جانے اور آنے والی پروازیں بھی منسوخ ہوگئی جبکہ مدینہ سے ملتان آنے والی پرواز بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close