Featuredبلوچستان

کوئٹہ میں موسم شدید سرد، سڑکوں پر پڑا پانی برف بن گیا

کوئٹہ:بلوچستان کے شمالی، مغربی اور شمال مشرقی علاقوں میں موسم شدید سرد ہے۔

کوئٹہ میں موسم شدید سرد اور خشک ہے، سڑکوں اور گلیوں میں پڑا پانی برف بن گیا۔

کوئٹہ میں 5 روز مطلع ابر آلود رہنے، بارش اور برفباری کے بعد آج مطلع صاف ہے، بلوچستان کے شمالی، مغربی اور شمال مشرقی علاقوں میں موسم شدید سرد ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close