Featuredاسلام آباد

دونوں شخصیات کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش نیب نے کی ہے

اسلام آباد : وزارت داخلہ نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کےنام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے اہم سیاسی اورسرکاری افسران کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی ، جس میں سابق پرنسپل سیکرٹری فوادحسن فوادسمیت سندھ حکومت کی اہم شخصیات کے نام شامل ہیں۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سمری نیب کی سفارش پر بھیجی گئی ہے، ایل ڈی اے کے اعلی ٰافسران کےنام بھی ای سی ایل میں ڈالنےکی سفارش کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قائم علی شاہ اور شہباز شریف کےنام ای سی ایل میں ڈالنےکی سفارش نیب نے کی ہے، قائم علی شاہ کےخلاف سندھ روشن پروگرام میں کرپشن کاکیس نیب میں ہے جبکہ شہبازشریف پرآمدن سےزائداثاثےاورمنی لانڈرنگ کےالزامات ہیں۔

ذرائع وزارت داخلہ نے بتایا کہ شہبازشریف ،فواد حسن فواد کا نام پہلےہی ای سی ایل میں شامل ہے، کابینہ کو بھیجی گئی سمری میں ایک بار پھر دونوں شخصیات کے نام شامل کئے گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close