Featuredاسلام آباد

حکومت میں نااہل، کم عقل اور ناسمجھ لوگ جمع ہوگئے ہیں

اسلام آباد: احتساب عدالت کے روبرو پیش ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے مراد علی شاہ نے کہا کہ کمزور دل کے لوگ سیاست میں نہیں آسکتے، مستقبل میں لوگ عدلیہ، بیوروکریسی اور سول سروس میں بھی نہیں آئیں گے

مراد علی شاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کو آئین کی کوئی سمجھ نہیں، حکومت میں نااہل، کم عقل اور ناسمجھ لوگ جمع ہوگئے ہیں،

حکومت کو دیکھ کر یہی سمجھ آتا ہے کہ ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے، جو نااہل لوگ جو آئین کی پاسداری نہیں کرتے وہ ملک کیا چلائیں گے، اگر کوئی افسر صوبے میں صحیح کام کر رہا ہے تو وفاق اسے صوبے سے نکال دیتی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : بیوروکریسی کو یقین دلاتا ہوں، آپ کے ساتھ کھڑا ہوں

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ مردم شماری کے ریکارڈ میں سندھ کی آبادی صحیح طرح نہیں لکھی گئی، ہم نے مردم شماری کو چیلنج کر رکھا ہے، ہم نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کے لیے صدر پاکستان کو خط لکھا لیکن ہمارے خط کا کوئی جواب نہیں دیا گیا، آئندہ انتخابات میں دھاندلی کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلالیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close