Featuredاسلام آباد

غیر محفوظ پانی کے استعمال سے کینسر میں اضافہ ہو رہا ہے

پاکستان میں صرف 39 فیصد پینے کا پانی محفوظ ہے، 61 فیصد پانی غیر محفوظ ہے

پاکستان میں پینے کے لیے دستیاب صرف 39 فیصد پانی محفوظ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر محفوظ پانی کے استعمال سے کینسر کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پینے کے لیے دستیاب صرف 39فیصد پانی محفوظ جبکہ 61 فیصد پانی غیر محفوظ ہے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے ہر تیسرے گھر میں کینسر کا مریض نظر آ رہا ہے، وجہ پانی میں آرسینک کی موجودگی ہو سکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close