Featuredاسلام آباد

گیس کی اوسط قیمت میں بڑے اضافےکی درخواست

سوئی ناردرن نےگیس کی قیمت میں ڈیڑھ سو فیصد سے زائد اضافےکی درخواست کردی

سوئی ناردرن کی جانب سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو گیس کی اوسط قیمت میں157.50 فیصد اضافےکی درخواست دی گئی ہے۔

سوئی ناردرن نے گیس کی اوسط قیمت میں 907 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے سے نئی قیمت 1484روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔

درخواست منظور کرلی گئی تو جس صارف کا بل ایک ہزار روپے ہے ، وہ بڑھ کر ڈھائی ہزار روپے سے زائد ہوجائےگا۔

سوئی ناردرن کی گیس کی قیمت میں اضافے سے متعلق درخواست کی یکم دسمبرکو لاہور میں عوامی سماعت ہوگی۔

خیال رہے کہ گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست ایسے وقت کی گئی ہے جب پہلے ہی ملک بھر میں صارفین گیس کی قلت کا شکار ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close