Featuredاسلام آباد

نیب صرف وہی جائیداد ضبط کر سکتا ہے جس کا زیر تفتیش کیس سے تعلق ہو

اسلام آباد: ڈی جی پارکس کراچی کے گھر سے برآمد 8 میں سے 5 گاڑیوں کی ضبطی غیر قانونی تھی

عدالت نے کیس میں اپنے فیصلے میں کہا نیب صرف وہی جائیداد ضبط کر سکتا ہے جس کا زیر تفتیش کیس سے تعلق ہو، یعنی ضبط کی گئی جائیداد کا ملزم اور جرم سے تعلق ہونا ضروری ہے۔

عدالت نے کیس میں لیاقت قائم خانی کےگھر پر نیب چھاپے کے دوران ان کے رشتے داروں کی گاڑیوں کی ضبطی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑ ھیں : کوئی عدالت یا جرگہ شرعی وراثتی جائیداد کی تقسیم کے قانون کو تبدیل نہیں کر سکتا

عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ ڈی جی پارکس کراچی کے گھر سے برآمد 8 میں سے 5 گاڑیوں کی ضبطی غیر قانونی تھی، نیب شاہ رخ جمال اور دیگر کی گاڑیوں کی ضبطی کا کیس سے تعلق نہیں دکھا سکا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاہ رخ جمال، محمد طیب اور حارث کی گاڑیاں واپس نہ کرنے پر احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، اور کہا کہ نیب تینوں افراد کے اپنے کاروبار موجود گاڑیوں کا لیاقت قائم خانی سے تعلق نہیں دکھا سکا۔

عدالت نے حکم جاری کیا کہ احتساب عدالت پانچوں گاڑیاں جلد اپنے اصل مالکان کے حوالے کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close