Featuredاسلام آباد

پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد سے کم پر برقرار

اسلام آباد: ملک میں 24گھنٹےمیں کورونا سے مزید 9 افراد انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات 28 ہزار 737 ہوگئیں

این سی اوسی کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں 42ہزار381 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 414 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 0.97 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کے 896 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 85 ہزار 254 تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : این سی اوسی اجلاس میں 19 سال سے اوپرکے شہریوں کی کورونا ویکسینیشن کا فیصلہ

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 75 ہزار820 ، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 185، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 075 اور بلوچستان میں 33 ہزار484 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 722، گلگت بلتستان میں 10 ہزار412 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار556 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

کورونا کی نئی قسم اومیکرون سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان نے آج سے بوسٹر ڈوز آج سے لگانے کا فیصلہ کیا ہے ، بوسٹر ڈوز مرحلہ وار لگائی جائے گی، پہلے ہیلتھ کیئرورکرز اور 50سال سے زائد عمر والوں کو ڈوز لگائی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close