Featuredبلوچستان

مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں ملک گیر احتجاج اور دھرنوں کی دھمکی دے دی

کوئٹہ: ہم ایک جمہوری انداز میں اپنی تحریک چلا رہے ہیں، ہمیں اشتعال پر مجبور نہ کریں، ایسا کیا گیا تو ملک گیر احتجاج اور دھرنوں کی طرف جائیں گے

ینگ نرسز ایسوسی ایشن بلوچستان کی جنرل باڈی کا اجلاس سول اسپتال کے سے پی جی ایم آئی ہال میں منعقد ہوا جس میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب اور دیگر صوبوں سے آئے ینگ ڈاکٹرز نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹر حفیظ مندوخیل نے کہا کہ ہم ایک جمہوری انداز میں اپنی تحریک چلا رہے ہیں، ہمیں اشتعال پر مجبور نہ کریں، ایسا کیا گیا تو ملک گیر احتجاج اور دھرنوں کی طرف جائیں گے۔

یہ بھی پڑ ھیں : ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری، عدالت نے نوٹس لے لیا

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر مدثر نواز نے کہا کہ پنجاب نے وائی ڈی اے بلوچستان کی حمایت میں جزوی اوپی ڈی بند رکھی ہے، وائی ڈی اے بلوچستان کے مطالبات جائز ہیں تو پھر تسلیم کیوں نہیں کیے جارہے۔

آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے صدر فضل کاکڑ نے کہا کہ پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی، مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو پورے ملک میں روٹین ویکسی نیشن اور کرونا ویکسی نیشن روک دی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close