Featuredسندھ

کراچی کے لیے صرف اعلانات کیے گئے، ایک روپیہ بھی نہیں دیا

کراچی : گرین لائن کا منصوبہ ن لیگ کی حکومت نے شروع کیا۔ پی ٹی آئی کا کراچی میں ایک بھی منصوبہ نہیں ہے۔

سعید غنی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا کراچی میں ایک بھی منصوبہ نہیں ہے، تین مرتبہ کراچی کے لیے اعلانات کیے گئے، ایک روپیہ بھی نہیں دیا۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے کل گرین لائن کا افتتاح کیا۔ اسد عمر اور گورنر نے کچھ باتیں کی۔ اسد عمر کو سمجھدار سمجھتا تھا، لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ وہ توازن کھو بیٹھے ہیں۔ انہوں نے پی ڈی ایم والوں کو کہا تھا کہ وہ آئیں گے تو پھنٹی لگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مردم شماری فوج کی نگرانی میں ہوئی۔ وفاق نے مردم شماری کرائی تھی۔ سندھ حکومت نے مردم شماری کرائی یہ کہنا غلط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گجر نالہ اور محمود آباد نالے کی اے ڈی پی ریکارڈ پر ہے۔ میرے حلقے میں محمود آباد نالے پر کافی کام ہوا۔ بعد میں وفاق نے کہا کہ ہم نالوں پر کام کریں گے۔ محمود آباد نالے پر جو کام ہوا تھا، وہ توڑا گیا۔ دوبارہ نیا کام کیا گیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئی لینڈ پر قبضے کی اجازت نہیں ڈیولپمنٹ کی اجازت دی تھی۔ کے سی آر منصوبہ ہمارا تھا۔ انہوں نے چوری کرلیا کہا ہم بنائیں گے تو ہم نے کہا کہ آپ بنالیں۔ کے فور کی کاسٹ میں اضافہ ہوا۔ گورنر سندھ اور وفاقی وزراء نے کہا اس میں سندھ حکومت نے کرپشن کی ہے۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ ہم اپنے حصے کا 50 فیصد دینے کے لیے تیار ہیں۔ کیا یہ خود جو کام کررہے ہیں تو وہ 25 ارب میں کررہے ہیں۔ گرین لائن کا منصوبہ ن لیگ کی حکومت نے شروع کیا۔ پی ٹی آئی کا کراچی میں ایک بھی منصوبہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین مرتبہ کراچی کے لیے اعلانات کیے گئے۔ ایک روپیہ بھی نہیں دیا۔ یہ ٹھٹھہ بدین کے لیے اعلان کرکے گئے۔ کچھ بھی نہیں کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close