Featuredبلوچستان

آواران بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ: رات گئے بلوچستان کے ضلع آواران اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز آواران سے 55 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا جبکہ گہرائی 25 کلومیٹرریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق رات گئے بلوچستان کے ضلع آواران اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے خوف سے شہری کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور سخت سردی میں رات کھلی جگہ پر گزاری، فوری طور پر زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : انڈونیشیا میں 7.5 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری

رواں ماہ میں کراچی میں بھی 4.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس کا مرکز ڈیفنس کے شمال میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی ‏گئی تھی۔

کراچی میں اس قسم کا زلزلہ ہمارے لیے بھی حیران کن ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں اتنی شدت کا زلزلہ نہیں آتا جتنا آیا ہے، زلزلے کی گہرائی 15 سے 20 کلو میٹر تھی، زلزلے کی 15 کلو میٹر گہرائی کم سمجھی جاتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close