Featuredاسلام آباد

پی ٹی آئی نے کے پی بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے غلطیاں کیں

اسلام آباد: کے پی بلدیاتی الیکشن کےدوسرے مرحلےاور ملک میں بلدیاتی الیکشن کی خود نگرانی کرونگا

وئٹر پر جاری ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کےپی بلدیاتی الیکشن کے پہلےمرحلےمیں غلطیاں کیں اور ان غلطیوں کی قیمت بھی ادا کی۔

غلط امیدواروں کے انتخاب کو شکست کی بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اعلان کیا کہ کے پی بلدیاتی الیکشن کےدوسرے مرحلےاور ملک میں بلدیاتی الیکشن کی خود نگرانی کرونگا، انشااللہ پاکستان تحریک انصاف مضبوط بن کر سامنےآئےگی۔

یہ بھی پڑ ھیں : بلدیاتی الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر نہیں ہو سکتے

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت پی ٹی آئی نے اپنی شکست تسلیم کرچکی ہے، وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے شکست کی وجہ مہنگائی کو قرار دیا تھا۔

ہم نے کئی جگہوں پر اچھے امیدوارکھڑے کیے وہ بھی جیت نہ سکے، اگر کہیں پر ہم ہارے ہیں تو لوگوں نے غصےکا اظہارکیا ہے، شکر اللہ کا پی ٹی آئی پر ایزی لوڈ، کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے۔

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے، پی ٹی آئی دوسرے نمبر پر رہی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close