Featuredسندھ

کراچی میں محمود آباد کے نالے میں گیس بھرنے سے دھماکہ

کراچی: کراچی میں نالے میں گیس بھرنے سے دھماکا کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

محمود آباد کے نالے میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوا ، دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ۔

 
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا نالے میں گیس بھرنے کے باعث ہوا، دھماکے کے باعث کئی دکانیں تباہ ہوگئیں ہیں۔
 
ایس ایس پی ایسٹ قمرجسکانی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ گیس لائن اور نالے کی گیس نے ملکر پریشر بنایا جس کے نتیجے میں دھماکا ہوا، تاہم خوش قسمتی سے دھماکے میں بڑے پیمانے پر نقصان نہیں ہوا، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے۔
کراچی میں نالے میں گیس بھرنے سے دھماکا کا یہ دوسرا واقعہ ہے، گذشتہ ہفتے کو بھی شیر شاہ پراچہ چوک پر نالے میں گیس بھرنے کے باعث خوفناک دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق ہوئے تھے
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close