Featuredسندھ

کراچی یونیورسٹی میں منشیات فروشی میں ملوث خاتون سمیت 8 ملزمان گرفتار

کراچی: پولیس اور رینجرز نے کارروائی کے دوران منشیات فروشی اور مختلف جرائم میں ملوث خاتون سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی کے علاقے باگڑی پاڑہ گلستان جوہر بلاک ون میں پولیس اور رینجرز نے کارروائی کی، کارروائی کے دوران منشیات فروشی اور مختلف جرائم میں ملوث خاتون سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
 
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کراچی یونیورسٹی میں منشیات فروخت کرتے ہیں، یونیورسٹی سے ملحقہ علاقوں میں بھی منشیات فروخت کی جاتی ہے۔
 
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے منشیات برآمد بھی کی گئی، ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close