Featuredاسلام آباد

بجلی کی قیمت میں ایک بار پھراضافے کا امکان

اسلام آباد: سی پی پی اے نے نومبر کے لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے33 پیسے اضافے کی درخواست دے دی بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے

درخواست منظورہونے کی صورت میں صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

سی پی پی اے کے مطابق نومبر میں 8ارب 24کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔ بجلی کی پیدواری لاگت 66ارب 52 کروڑ روپے رہی۔

یہ بھی پڑ ھیں : سی اے اے نے بڑے پیمانے پر پروازوں کی منسوخی کا نوٹس لے لیا

نومبر میں پانی سے 33.21 فیصد بجلی اورکوئلے سے 16.26 فیصد بجلی پید اکی گئی۔ فرنس آئل سے 1.71فیصد جبکہ مقامی گیس سے 12.89فیصد بجلی پیدا کی گئی درآمدی ایل این جی سے 14.25فیصد بجلی پیدا کی گئی۔جوہری ایندھن سے 17.51فیصد بجلی پیدا ہوئی۔

نیپرا نے نومبر کے لئے ریفرنس فیول لاگت 3 روپے 73 پیسے فی یونٹ مقرر کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close