Featuredاسلام آباد

کرپشن زدہ پارٹیوں سے مجھے کوئی خطرہ نہیں : وزیراعظم

اسلام آباد : اپوزیشن عدم اعتماد لانا چاہتی ہے تو ضرور لائے، مجھے کوئی خطرہ نہیں۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں شکست سے پارٹی کو نقصان ہوا۔ کے پی انتخابات میں شکست پارٹی کی تنظیمی سطح پر بڑی ناکامی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ 3 ماہ انتہائی اہم ہیں، تمام تر شواہد کے باوجود یہ لوگ بچ نکل رہے ہیں، کرپشن زدہ پارٹیوں سے مجھے کوئی خطرہ نہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کے اگلے 3 ماہ انتہائی اہم ہیں۔ مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہوگا۔ ہمارے بہت سے اچھے کاموں کی تشہیر نہیں ہو رہی۔

انہوں نے کہا کہ فوجی قیادت سے میرے تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں۔ آرمی چیف کو مزید توسیع سے متعلق ابھی سوچا نہیں، نومبر دور ہے۔ اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت 5 سال پورے کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی سب سے بڑی ناکامی احتساب کا نہ ہونا ہے۔ پنجاب حکومت کی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہوں۔ اللہ کا شکر ہے ہمارے ووٹ بینک میں کوئی کمی نہیں ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن عدم اعتماد لانا چاہتی ہے تو ضرور لائے۔ کرپشن زدہ پارٹیوں سے مجھے کوئی خطرہ نہیں۔ تمام تر شواہد کے باوجود یہ لوگ بچ نکل رہے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close