More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آباد

پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

 اسلام آباد: اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 6 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دے دی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 6 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز پیش کردی۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی جس میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ اسی طرح مٹی کا تیل 6 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز بھی سمری میں شامل ہے۔
قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے اور وزارت خزانہ کل نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close