Featuredسندھ

گرین لائن میں 10 روز میں ساڑھے 3 لاکھ سے زائد افراد نے سفر کیا

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں حال ہی میں شروع کیے جانے والے ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے گرین لائن میں 10 روز میں ساڑھے 3 لاکھ سے زائد افراد نے سفر کیا

کراچی والوں کی جانب سے گرین لائن بس سروس کا شاندار خیر مقدم کیا گیا، ابتدائی 10 دن میں ساڑھے 3 لاکھ سے زائد مسافروں نے گرین لائن بس میں سفر کیا۔

یہ بھی پڑ ھیں : عمران اسماعیل کا گرین لائن بس سہولیات کا جائزہ

سب سے زیادہ سفر اتوار کو 49 ہزار 776 مسافروں نے کیا، گرین لائن کے ذریعے سفر کرنے والوں کی یومیہ اوسط تعداد 37 ہزار رہی۔
گرین لائن بس سروس 10 جنوری سے مکمل استعداد کے ساتھ چل رہی ہے، گرین لائن میں یومیہ 1 لاکھ 35 ہزار مسافر سفر کر سکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close