Featuredاسلام آباد

عمران صاحب نے دھیلے کی ترقی نہیں دی، الٹا لوٹ مار کے نئے ریکارڈ قائم کر دئیے

اسلام آباد :عمران صاحب کرپشن کا اعمال نامہ سامنے آنے کے بعد اب سڑکوں پر نہیں نکلیں گے، بلکہ جیل جائیں گے۔

عمران صاحب نے ملک کو دھیلے کی ترقی نہیں دی، ایک نیا منصوبہ نہیں دیا الٹا لوٹ مار کے نئے ریکارڈ قائم کر دئیے۔ کرپشن کے اس عذاب نے آج قوم سے کھانے پینے کی اشیاء بھی چھین لیں، قوم کو روٹی کا محتاج کر دیا۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر قوم سے خطاب کرنے کا چیلنج دیا ہے۔

انہوں نے جاری بیان مین کہا کہ عمران صاحب قوم کو بتائیں کہ آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی کی چوری کی وجہ سے پاکستان آج کرپشن بڑھ چکی ہے۔ آپ کی کرپشن، لوٹ مار کے نتیجے میں آٹا چینی بجلی گیس دوائی سمیت کوئی چیز عوام خریدنے کے قابل نہیں رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب کرپشن کا آپ کا اعمالِ نامہ سامنے آنے کے بعد اب آپ سڑکوں پر نہیں نکلیں گے، بلکہ جیل جائیں گے۔ عمران صاحب اور ان کے مافیاز، کارٹلز اور اے ٹی ایمز کی کرپشن کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت تباہ ہوئی، بے روزگاری اور مہنگائی کا سونامی آیا۔

ترجمان نے کہا کہ 2013 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی تو پاکستان کرپشن انڈیکس میں 127 نمبر پر تھا۔ لیگی دور میں ملک میں کرپشن میں کمی آئی اور پاکستان 117 نمبر پر آگیا۔ ہر سال کرپشن انڈیکس میں مسلسل کمی آئی۔ 2013 سے 2018 کے درمیان ریکارڈ ترقی ہوئی، ریکارڈ شفافیت آئی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک میں سی پیک آیا، ایل این جی، پاور پلانٹس، موٹرویز، پبلک ٹرانسپورٹ کے درجنوں منصوبے لگے۔ کھربوں روپے کے منصوبوں کے ساتھ ملک میں کرپشن میں کمی بھی آئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close