Featuredکھیل و ثقافت

مجھے لگ رہا ہے کہ میں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جلدی کر لیا ہے

بھارت: ایمانداری سے کہوں تو اب احساس ہو رہا ہے کہ شاید ریٹائرمنٹ کا اعلان جلد کر دیا ہے، جس پر افسوس ہے

ثانیہ مرزا نے کہا کہ ‘مجھے اپنا ٹینس کیرئیر ختم ہونے پر کچھ خاص خوشی نہیں ہے کیونکہ اس وقت ہر کوئی مجھ سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے پوچھ رہا ہے، میں میچ جیتنے کے لیے ٹینس کھیل رہی ہوں اور جب تک میں کھیلوں گی، یہی کوشش رہے گی کہ جیتتی رہوں’۔

یہ بھی پڑ ھیں : چینی ٹینس اسٹارکےالزامات کی تحقیقات کرائی جائیں

ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ ‘میرا اب بھی ٹینس کے بارے میں وہی خیال ہے کہ اپنا 100 فیصد دوں، کبھی کبھی یہ کام کرتا ہے اور کبھی کبھی ایسا نہیں ہوتا لیکن میں اب بھی سال کے باقی میچز میں 100 فیصد پرفارم کرنے کے لیے تیار ہوں’۔
19 جنوری کو میلبرن میں میڈیا سے گفتگو میں ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2022 میرا آخری ٹینس سیزن ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close