Featuredسندھ

پی ٹی آئی رہنماؤں کی ایم کیوایم کے بہادرآباد مرکز آمد

کراچی: متحدہ کے سابق رہنماؤں میں ڈاکٹر صغیراحمد، وسیم آفتاب اور سلیم تاجک شامل تھے، مذکورہ رہنماؤں کا خواجہ اظہار الحسن نے استقبال کیا

ملاقات کیلئے آنے والے رہنماؤں نے عامر خان اور خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی کی جانب سے ریلی اور خصوصاً خواتین پرتشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

یہ بھی پڑ ھیں : ایم کیوایم لندن کی آج یادگارشہدا پر حاضری، نائن زیرو کے راستے سیل

 پاکستان تحریک انصاف کا وفد بھی ایم کیوایم پاکستان کے دفتر بہادرآباد پہنچا، وفد میں حلیم عادل شیخ، بلال غفار، سیف الرحمان محسود اور راجہ اظہر شامل تھے۔

پی ٹی آئی وفد نے ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات میں ایم کیو ایم کی ریلی پر پولیس گردی کی مذمت کی اور پی ٹی آئی کا ایم کیو ایم کے کارکن کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close