Featuredسندھ

بلاول کو ن لیگ سے اتحاد نہ کرنے کے اپنے بیان پر قائم رہنا چاہیے: علی زیدی

کراچی: الیکشن سے پہلے بلاول نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی کا مسلم لیگ ن سے اتحاد مشکل ہے،میرے لیے مسلم لیگ ن کے ساتھ چلنا اب بہت مشکل ہے

سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے بلاول بھٹو کو اپنے بیان پر قائم رہنے کا مشورہ دے دیا۔

ایک بیان میں علی زیدی نے کہا ہے کہ بلاول کو اتحاد نہ کرنے کے اپنے بیان پر قائم رہنا چاہیے۔

واضح رہے کہ الیکشن سے پہلے بلاول بھٹو نے امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی کا مسلم لیگ ن سے اتحاد مشکل ہے، میرے لیے مسلم لیگ ن کے ساتھ چلنا اب بہت مشکل ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا تھا کہ یہ مسلم لیگ میثاق جمہوریت والی مسلم لیگ نہیں رہی، یہ ووٹ کو عزت دو والی نہیں بلکہ آئی جے آئی والی مسلم لیگ ہے، یہ امیر المومنین بننے کے خواب دیکھنے والی مسلم لیگ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close