Featuredکھیل و ثقافت

پی ایس ایل 7 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن ملتان سلطانز کامیاب

کراچی : پاکستان سپر لیگ سیون کے افتتاحی میچ میں کنگز بڑا اسکور کرنے میں ناکام

ساتویں ایڈیشن کے پہلے ٹاکرے میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پی ایس ایل سیون کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 125 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم 29 گیندوں پر 23 رنز اور جو کلارک 24 گیندوں پر 26 رنز بناسکے، جبکہ شرجیل خان 31 گیندوں پر 43 رنز بنانے کے نمایاں رہے۔

سلطانز کی جانب سے عمران طاہر 4 اوورز میں 16 رنز کے عوض کراچی کنگز کی 3 اہم وکٹیں لے اڑے جبکہ شاہنواز دھانی اور خوش دل شاہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

ملتان سلطانز نے 125 رنز کا ہدف باآسانی3 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں مکمل کرلیا، کپتان محمد رضوان ناقابل شکست 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close