Featuredسندھ

میئر کو با اختیار بنانے سے متعلق سندھ کابینہ کا اہم اجلاس طلب

کراچی : جماعت اسلامی سے معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سندھ کابینہ کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس دو فروری کو طلب کرلیا گیا ہے، جس میں کئی اہم فیصلے کیئے جائیں گے۔

جماعت اسلامی سے معاہدے کے بعد بلدیاتی ترمیمی بل 2021 کو نئے بلدیاتی انتخابات یا جولائی تک مؤخر کرنے، میئر کو با اختیار بنانے سے متعلق جماعت اسلامی سے معاہدے کے تحت تمام شقوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

میئر کے اختیارات کی منظوری کے لیے سندھ کابینہ کا اجلاس 2 فروری کو طلب کرلیا گیا ہے۔ میئر کراچی کو واٹر بورڈ کا چیئرمین، اکٹرائے ٹیکس، صحت اور تعلیمی ادارے سندھ حکومت سے واپس میئر کے ماتحت کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

سندھ کابینہ بلدیاتی ترمیمی بل 2021 کو دوبارہ سندھ اسمبلی پیش کرکے میئر کو بااختیار بنانے کے لیے بل پاس کرے گی۔

کابینہ سیکریٹری محکمہ جنگلات کی سفارش پر جزیرے بنڈل اور بڈو کو محکمہ جنگلات کی ملکیت قرار دینے، محکمہ صحت کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری اور ترکی سے سندھ پولیس کے لیے پستولوں کی خریداری کی منظوری دی جائے گی۔

کابینہ کے ایجنڈے میں نئے سیزن کے لیے سرکاری طور پر گندم کی خریداری اور ایف سی کے لیے ٹرانسپورٹ کا معاملہ بھی شامل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close