Featuredاسلام آباد

جسٹس عمرعطا بندیال نے پاکستان کے 28 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عمرعطا بندیال سے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیا

تقریب میں وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزراء اور سپریم کورٹ کے ججز کے علاوہ مسلح افواج کے سربراہان اور وکلاء سمیت اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

جسٹس عمر عطا بندیال 17 ستمبر 1958 کو لاہور میں پیدا ہوئے اور اپنی ابتدائی تعلیم پاکستان سے حاصل کی جب کہ امریکا میں کولمبیا یونیورسٹی سے معاشیات کی ڈگری حاصل کی اور برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری لینے کے بعد بیرسٹر بن گئے۔

یہ بھی پڑ ھیں : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گھوٹکی ٹرین حادثے پر افسوس

جسٹس عمر عطا بندیال نے 1983 میں لاہور ہائی کورٹ میں بطور ایڈووکیٹ کام کا آغاز کیا اور 2004 کو لاہور ہائی کورٹ کے جج کے عہدے پر فائز ہوئے۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے 2007 میں پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کردیا جب کہ 2014 میں سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

جسٹس عمر عطابندیال 63 سال کی عمر میں 2 فروری 2022 سے 16 ستمبر 2023 تک ایک سال 6 ماہ اور 25 دن کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان رہیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close