Featuredسندھ

کراچی میں کورونا کے یومیہ کیسز کی شرح 13 فیصد پر آگئی

اسلام آباد: ملک کے بڑے شہروں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح کے اعدادو شمار جاری کردیئے گئے ہیں ، ملک میں کورونا کیسز کی قومی شرح 9.95 فیصد آگئی

کورونا کی بلند ترین 27.38 فیصد یومیہ شرح مظفرآباد میں ریکارڈ کی گئی، کراچی میں کورونا کی یومیہ شرح 13.74 فیصد اور حیدرآباد میں 17.71فیصد رہی۔

یہ بھی پڑ ھیں : وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کورونا میں مبتلا ہوگئے

اسلام آباد میں یومیہ کورونا کی شرح 8.94فیصد ، راولپنڈی میں 8فیصد ، لاہورمیں 12.28فیصد اور کوئٹہ میں 9.83فیصدریکارڈ کی گئی۔

24 گھنٹے میں کورونا کی بلند ترین 23.55 فیصد شرح آزاد کشمیر میں ریکارڈ ہوئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں سندھ میں کورونا کی شرح 10.93 فیصد ، پنجاب میں کورونا کی یومیہ شرح 8.04، بلوچستان 9.20فیصد رہی جبکہ گلگت بلتستان میں یومیہ کورونا شرح 8.60 فیصد اور میرپور آزاد کشمیرمیں 13.73 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close