Featuredدنیا

پرتگالی آرٹسٹ نے ایسے رنگ بکھیرے کہ بے جان دیواروں میں نئی روح پھونک دی

لسبن : پرتگالی آرٹسٹ نے اپنے صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھری ڈی وال پینٹنگ کے ذریعے بے رونق دیواروں میں روح پھونک دی۔

دنیا بھر میں ایسے افراد کثرت سے پائے جاتے ہیں جو اپنی صلاحتیوں اور ہنر کی مدد سے دیکھنے و سننے والوں حیران کرنے کا فن جانتے ہیں، ایسا ہی ایک فنکار یورپی ملک پرتگال میں بھی بستا ہے جس نے اپنے ہنر سے دنیا کو حیرت زدہ کردیا ہے۔

اوڈیتھ نامی آرٹسٹ نے پرتگال میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد ایسی ویران دیواروں و مقامات میں جان ڈی جو بے برسوں بےکار و بے رونق پڑی تھیں۔

اوڈیتھ نے تھری ڈی وال پینٹنگ کے ذریعے درجنوں دیواروں و ویران مقامات پر مصوری کے ایسے رنگ بکھیرے ہیں کہ دیکھنے والا دنگ رہ جاتا ہے اور سامنے نظر آنے والا منظر بلکل حقیقت لگتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close