Featuredپاکستان

” تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں یہ تبدیلی لائی “معروف برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے اعلان کردیا

لندن :پشاورمعروف برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے لکھاہے کہ عمران خان کی جماعت تحریک انصاف نے پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں تبدیلی لے آئی ہے اوردستیاب سہولیات میں بہتری آئی ہے ۔

اخبار نے لیڈی ریڈہسپتال پشاور کے ڈائریکٹر خالد مسعود نے کے حوالے سے لکھاکہ شدت پسندی سے سب سے زیادہ متاثر صوبے میں مالدار مریضوں کو ڈاکٹر اپنے نجی کلینکس میں لے جاتے تھے جبکہ 1750بیڈ کی دستیابی والے ہسپتال میں غریب مریض سپیشلسٹ کے پہنچنے تک دم توڑدیتے تھے ، اگرچہ چیزیں بدل رہی ہیں ، حالیہ دنوں میں بنائے گئے ایک قانون میں ڈاکٹروں کو اپنی سرکاری جگہ پر کام کرنے کا پابندبنایاگیاتو کچھ لوگ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں واپس آگئے لیکن 60کے قریب ڈاکٹروں نے قریبی ایک اور ہسپتال میں کام شروع کردیا، شدت پسندی کیخلاف 2014ءمیں پاک فوج کے آپریشن اور بہترین حکومت بھی اس میں معاون رہی ، دوروایتی سیاسی جماعتوں کی باریوں کے بعد 2013ء کے عام انتخابات میں جیت کر تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا کا کنٹرول سنبھالا تھالیکن اب 2018ءکے عام انتخابات سے قبل ہر پاکستانی سوچتاہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے کیے گئے دو وعدے کس حدتک پورے کیے ، ایک یہ کہ صاف شفاف حکومت چلانا اور دوسرا یہ کہ سکولوں اور ہسپتالوں کیلئے اصلاحات لانا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close