اسلام آبادپاکستان

با صلاحیت اداکارہ انوشے عباسی کی میوزیکل شارٹ فلم ’بے وفا‘ یو ٹیوب پر ریلیز کر دی گئی

کراچی 23 مارچ2021ء) بطور اداکارہ، گلوکارہ، میزبان اور ماڈل اپنی پرفارمنس سے سب کا دل جیتنے والی انوشے عباسی اب ایک میوزیکل شارٹ فلم میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔یو ٹیوب پر ریلیز ہونے والی مختصر دورانیے کی اس فلم ’بے وفا‘ میں واصل تنویر اور احمد رندھاوا بھی مختلف کرداروں میں نظر آ رہے ہیں ۔
مختلف انسانی جذبات کی خوبصورت اور جاندار عکاسی کرتی اس فلم کیلئے ٹائٹل سانگ ریکارڈ کیا گیا ہے نبیل شوکت علی کی آواز میں جبکہ فلم کو ڈائریکٹ کیا ہے فہد نور نے۔
اپنے کردار پر بات کرتے ہوئے اداکارہ انوشے عباسی کا کہنا تھا کہ فلم کی کہانی اتنی درد ناک ہے کہ میرے پاس اس کردار کیلئے انکار کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی اور ایک اداکارہ کی حیثیت سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کوئی بھی کردار نبھانے کے جو مواقعے ملتے ہیں وہ مجھے بہت پسند ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close