اسلام آبادپاکستان

پاک بحریہ کے زیر انتظام مساجد میں وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائوں اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا

اسلام آباد (23 مارچ2021ء) پاک بحریہ کے زیر انتظام مساجد میں وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائوں اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یوم پاکستان کے حوالے سے پاک بحریہ کی خصوصی تقریبات منعقد ہوئیں ،دن کا آغاز صوبائی دارالحکومت کراچی میں 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے زیر انتظام مساجد میں وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائوں اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی مختلف یونٹس میں پرچم کشائی کی تقاریب منعقد کی گئیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحریہ کالج اورماڑا میں یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریب اور پاکستان زندہ آباد ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی عوام بھی ملی جوش و جزبے کے ساتھ شریک ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close