اسلام آبادپاکستان

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 72 افراد چل بسے ، 3270نئے کیسز رپورٹ ،کیسز کی مثبت شرح 8.2 ہوگئی

اسلام آباد(23 مارچ2021ء) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 2 فیصد رہی، کورونا وائرس سے مزید 72 افراد چل بسے ، 3270نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار270کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 72 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 733 مریض شفایاب ہو گئے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار935ہو گئی ہے، کٴْل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ33 ہزار741ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 39 ہزار742ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کٴْل 98 لاکھ57ہزار233 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کٴْل 34 ہزار 535 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سی2 ہزار 485مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 5 لاکھ 85 ہزار271 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ63ہزار464 ہو چکی ہے، کٴْل اموات 4 ہزار479ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 2 لاکھ969 مریض سامنے آئے ہیں، یہاں کٴْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 6ہزار39ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 80 ہزار519 ہو چکی ہے، اس سے کٴْل اموات 2 ہزار225ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 52 ہزار676 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کٴْل548افراد اس وبائ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار347 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 203 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 11 ہزار792مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کٴْل338 مریض وفات پا چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 4 ہزار 974 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ، اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close