اسلام آبادپاکستان

گرفتاری کا ڈر ، مریم نواز نے نیب پیشی سے قبل حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

لاہور (24 مارچ2021ء) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے نیب میں پیشی سے قبل حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے ، اس مقصد کے لیے دائڑ درخواست مین موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے دو انکوائریز میں 26 مارچ کو طلب کیا ہے ، لیکن حکومت کے دباوَ پر نیب درخواست گزار کو گرفتار کرنا چاہتا ہے ، نیب درخواست گزار کو 26 مارچ کو گرفتار کر سکتا ہے ، اس لیے لاہور ہائیکورٹ درخواست گزار کی عبوری ضمانت منظور کرے۔
بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی درخواست آج ہی سماعت کےلیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ قبل ازیں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے 26 مارچ کو ریلی کی شکل میں نیب لاہور میں پیشی کا فیصلہ کیا ، میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی کی مرکزی نائب صدر مریم نواز 26 مارچ کو ریلی کی شکل میں نیب آفس جائیں گی ، اس سلسلے میں میں اراکین پارلیمنٹ اور کارکنوں کی تیاری کی ہدایت کر دی ہے، سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی ایک ریلی لے کر نیب آفس لاہور میں پیش ہوں گی ، جب کہ اس حوالے سے حتمی حکمت عملی ترتیب دینے کے لیے مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس بھی آج طلب کرلیا گیا۔
دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب میں پیشی کے حوالے سے پنجاب حکومت نے نیب آفس لاہور کو ریڈ زون قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے نیب لاہور کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب آفس لاہور کو ریڈ زون قرار دینے کی منظوری دی گئی ہے ، جس کے بعد 25 اور 26 مارچ کو نیب آفس لاہور کے اطراف رینجرز اور پولیس کو تعینات کیا جائے گا ، اس حوالے سے پنجاب حکومت نے رینجرز کی طلبی کے لیے وزارت داخلہ کو خط بھی لکھ دیا۔ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی ، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close