اسلام آباد

نیب عدالت کی شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز نمٹانے کی مدت میں توسیع کی درخواست

اسلام آباد: احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سپریم کورٹ میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز نمٹانے کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کی درخواست کردی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سپریم کورٹ میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسزکے مقدمات نمٹانے کیلئے مدت میں توسیع کی درخواست دے دی۔

احتساب عدالت کے جج کی درخواست کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی، درخواست میں کہاگیا ہے کہ 9 جون کا وقت ختم ہورہا ہے اور گواہان ابھی باقی ہیں، ایون فیلڈ ریفرنس میں حتمی دلائل جاری ہیں، العزیزیہ ریفرنس میں واجد ضیا پر جرح جاری ہے، العزیزیہ میں تفتیشی افسر اور فلیگ شپ ریفرنس میں واجد ضیا اورتفتیشی افسر کا بیان قلمبند ہونا باقی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب ریفرنس کافیصلہ 9 جون تک نہیں ہوسکتا لہٰذاوقت بڑھایا جائے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نیب ریفرنسز میں اس سے پہلے دو مرتبہ وقت بڑھایا ہے، چھ ماہ میں ٹرائل مکمل نہ ہونے پرسپریم کورٹ نے دو ماہ کا مزید وقت دیا تھا۔ آخری بار سپریم کورٹ نے 9 جون تک نیب ریفرنسز کا فیصلہ کرنے کا حکم دیاتھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close