اسلام آبادپاکستان

درآمدی گندم کی آخری کھیپ بھی پہنچ گئی، ٹی سی پی اعلامیہ

کراچی(24 مارچ2021ء) ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی)نے 17 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا ہدف مکمل کرنے پر اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ٹی سی پی اعلامیے کے مطابق درآمدی گندم کی آخری کھیپگزشتہ روز پورٹ قاسم پہنچا دی گئی، آخری جہاز میں 57 ہزار 530 میٹرک ٹن گندم ہے۔

اعلامیے کے مطابق 17 لاکھ ٹن گندم کی درآمد 30 کار گو جہازوں کے ذریعے کی گئی،صوبائی حکومتوں اور پاسکو نے بندرگاہ سے گندم اٹھائی ہے۔ٹی سی پی اعلامیے کے مطابق 17 لاکھ میٹرک ٹن میں سے پنجاب نے 10 لاکھ 24 ہزار 718 ٹن درآمدی گندم حاصل کی ہے۔خیبر پختون خوا نے 4 لاکھ 44 ہزار 400 ٹن اور سندھ نے 1 لاکھ 17 ہزار 750 ٹن درآمدی گندم حاصل کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close