اسلام آبادپاکستانپنجاب

حکومت نے گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیزکردیا

لاہور (27 مارچ 2021) حکومت نے گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیزکردیا۔ تفصیلات کے مطابق رواں ماہ پنجاب کے مختلف شہروں میں گرانفروشی پر 49 افرادگرفتار کیےگئے ، جب کہ مختلف شہروں 68 کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ان کارروائیوں میں چینی، چاول، ذخیرہ شدہ آٹے کے تھیلے برآمد کیے گئے ، اس حوالے سے عمل میں لائی گئی کارروائی میں 1393لیٹر کوکنگ آئل ، 5770 کلوگرام ذخیرہ شدہ گھی بھی ضبط کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سول سیکریٹریٹ لاہو ر میں اجلاس کےدوران کریک ڈاؤن سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی ، جس کی روشنی میں اجلاس میں مارکیٹ میں چینی کی سپلائی بہتر بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ دوسری جانب ڈیلرز کی جانب سے سپلائی روکے جانے کے بعد چینی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ، میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی ڈیلرز کی طرف سے نے ایف آئی اے کے چھاپوں پر احتجاجاً ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی سپلائی روک دی گئی ہے ، جب کہ لاہور شہر میں چینی کا سب سے بڑا مرکز بابر سینٹر مسلسل چوتھے روز بھی بند ہے۔
شوگر ڈیلرز کے نمائندے محمد منیر نے مطالبہ کیا ہے کہ ایف آئی اے فوری کارروائیاں بند کرے ، انہوں نے کہا کہ حکومت کو پتہ ہونا چاہیئے جو پیسہ لگاتا ہے اس کو کمانے کا حق بھی ہے ، جس چیز میں حکومت آتی ہے وہ چیز غائب ہو جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فراہمی رکنے کے بعد لاہور شہر میں چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے سے بھی تجاوز کر گئی ہے ، جب کہ پنجاب حکومت نے مافیا کو کنٹرول کرنے کے لیے پنجاب شوگر سپلائی چین مینجمنٹ آرڈیننس جاری کر دیا ، جس کے بعد اب کین کمشنر کسی بھی فیکٹری، گودام یا ہول سیل ڈیلر کی چیکنگ کرسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close