پاکستانپنجاب

فیصل آباد کے سوا پنجاب اور سندھ کے تمام اضلاع میں کپاس کی آمدمیں کمی

ملتان (27 مارچ2021ء) اکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پنجاب کے کپاس پیدا کرنےو الے 21 اضلاع میں سے فیصل آباد کے سوا تمام اضلاع جن میں ملتان،لودھراں،خانیوال،مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور،لیہ،وہاڑی ،ساہیوال، پاکپتن،اوکاڑہ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،،جھنگ، میانوالی،بھکر،رحیم یارخان، بہاولپور اوربہاولنگرشامل ہیں ان میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.28سے لے کر85.05فیصدکم کپاس جیننگ فیکٹریوں میں آئی۔

جبکہ پنجاب کے اضلاع قصوراورسرگودھا کے پیداواری اعدادوشمارتاہم موصول نہیں ہوئے۔صوبہ سندھ میں حیدرآباد،میرپورخاص، سانگھڑ،نواب شاہ، نوشہروفیروز، خیرپور،،گھوٹکی، سکھر،دادو،جامشورو اوربدین کے اضلاع میں کپاس کی پیدوارمیں 2.20فیصدسے لے کر76.84فیصدتک کم کپاس جیننگ فیکٹریوں میں آئی۔صوبہ بلوچستان میںبھی گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں اب 33.64فیصد کم پیداوار جننگ فیکٹریوں میں آئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close