بلوچستان

بلوچستان کے کرد اور ساتکزئی قبائل میں 5سالہ تنازع ختم، دونوں قبائل کے 21 افراد شمنی کی نظر ہو چکے ہیں

کوئٹہ :  بلو چستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل اور جمعیت علماءاسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کی کاوشوں سے بلوچستان کے دو بڑے قبائل کرد اور ساتکزئی میں دیرینہ تنازع کاتصفیہ ہوگیا۔ 

میڈ یا رپورٹس کے مطا بق دو نوں قبائل کے درمیان پانچ سال سے زمین کاتنازع جاری تھا اور اس تنازع کی وجہ سے دونوں طرف سے21افراد قتل اور 12زخمی ہوئے ہو چکے ہیں جبکہ تنازع کی وجہ سے فریقین کو املاک کابھی بھاری نقصان اٹھاناپڑا ہے۔ سردار اختر مینگل نے مولاناعبدالغفورحیدری کے ہمر اہ پریس کانفرنس میں تصفیہ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ فریقوں نے ہمیں اس معاملے میں ثالث مقرر کیاتھااور اگر انہیں قبائلی تنازعات کے تصفیہ کیلئے ثالث کاکردارادا کرناپڑے تو ضرور کریں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ ن تنازعات کی وجہ سے معصوم لوگوں کی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔ اس موقع پرد ونوں قبائل کے معتبرین بھی موجودتھے۔ سردار اخترمینگل نے کہا کہ چستان کے قبائل آپس کے جھگڑے اورتنازعات ختم کردیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close