بلوچستان

گوگل بھی پاکستانی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا

پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل بھی پاکستانی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا۔ گوگل نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے خصوصی ڈوڈل جاری کردیا جو سبز رنگ سے رنگا ہوا ہے۔ ڈوڈل کے درمیان میں پلے کا بٹن ہے جسے دبانے سے سبز ہلالی پرچم پوری آب و تاب کے ساتھ لہراتا ہوا نظر آتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی گوگل مختلف موقعوں پر پاکستان کے حوالے سے خصوصی ڈوڈل جاری کرچکا ہے جس میں استاد نصرت فتح علی خان اور عبدالستار ایدھی کے ڈوڈل شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close