بلوچستان

میں تحریک انصاف سے کنارہ کشی کررہا ہوں اور سیاست سے بھی دست برداری کا اعلان کرتا ہوں

نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہوا درست نہیں ہوا

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پی ٹی آئی چھوڑنے اور سیاست سے دست برداری کا اعلان کردیا۔

اس بات کا اعلان انہوں ںے لاہور میں ایک مختصر پریس کانفرنس میں کیا۔ عثمان بزدار نے نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہوا درست نہیں ہوا، میں تحریک انصاف سے کنارہ کشی اختیار کررہا ہوں اور آئندہ کے لیے سیاست سے بھی دست برداری کا اعلان کرتا ہوں۔

عثمان بزدار نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔
ایک سوال پر عثمان بزدار نے کہا کہ جو بے گناہ لوگ گرفتار کیے گیے ہیں میری اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ انہیں رہا کیا جائے۔ ایک اور سوال پر انہوں ںے کہا کہ میں نے تین سال پنجاب کے عوام کی خدمت کی، میرا ضمیر مطمئن ہے، 14 ماہ سے میں اپنے مقدمات کا سامنا کررہا ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close