Featuredبلوچستان

بلوچستان میں کھیلوں کے حوالے سے تاریخ رقم

پاک فوج اور حکومت پاکستان کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں سے لےکرکھیل،تعلیم، صحت اور روزگار کےشعبوں میں کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے بلوچستان کی عوام کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا۔

اس حوالے سےسال2023 کےدوران بلوچستان میں کھیلوں کے30بڑے مقابلوں کا انعقاد تاریخ میں پہلی بارہوا۔صوبےبھر میں سال2023کےدوران 30 سے زائد کھیلوں کے مقابلےمنعقد کیےگئے،جن کا آغاز جنوری میں گوادراسپورٹس فیسٹیول اور بیچ گیمز سےہوا،جو گزشتہ سال 20 سے 27 جنوری تک جاری رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اورپشاورزلمی کے درمیان پی ایس ایل کا نمائشی میچ 5 فروری کو کوئٹہ میں کھیلاگیاجس میں شائقین کرکٹ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس کےعلاوہ 5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر خواتین کے کرکٹ میچ کا بھی نعقاد کیا گیا۔

محکمہ کھیل نےپہلے بلوچستان گیمزکا انعقاد کیا جو کہ 20 فروری سے 11 مارچ تک بلوچستان کے تمام اضلاع میں منعقد ہوئے اور ان کا فائنل راؤنڈ 12 سے 20 مارچ 2023 تک کوئٹہ میں منعقد ہوا۔

رمضان کےمہینے میں کوئٹہ میں 9 اپریل سے 26 اپریل2023 تک رمضان اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیاجبکہ جون2023 کے دوران سیکرٹری سپورٹس اسحاق جمالی انڈر 13 کرکٹ ٹورنامنٹ بھی پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا۔

آل بلوچستان چیف منسٹر کرکٹ ٹورنامنٹ کا بھی 20 سے 26 جون2023 تک انعقاد کیا گیا اورجولائی2023 میں خواتین کی آل کوئٹہ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 18 سے 20 جولائی تک منعقد ہوئی۔

یوم آزادی کے موقع پر کوئٹہ میں 8 سے 14 اگست 2023تک آل پاکستان آزادی کرکٹ گولڈ کپ اور 10 سے 14 اگست2023 تک بلوچستان کے تمام اضلاع میں آزادی سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا

محکمہ کھیل نے 13 ستمبر2023 کو نیشنل گیمز میں بلوچستان کے لیے تمغے جیتنے اور شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے لیے نقد انعامات کی تقریب کا بھی اہتمام کیا

ستمبر2023 کے دوران کوئٹہ سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ انڈر 13 اور انڈر 16 کا انعقاد کیا گیا جو 10 ستمبر سے یکم اکتوبر 2023تک جاری رہا

19 ستمبر سے 8 اکتوبر2023 تک پاکستان کے سب سے بڑے فٹبال میلے آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان فٹبال گولڈ کپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے 60 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا

آل پاکستان،بلوچستان بین الصوبائی خواتین والی بال چیمپئن شپ کا انعقاد 5 سے 9 اکتوبر2023 تک کیاگیاجس کے تسلسل میں 11 سے 17 اکتوبر تک 53 ویں قومی والی بال چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا

26 اکتوبر سے یکم نومبر 2023تک محکمہ کھیل کی جانب سےشہیدنوابزادہ میر سراج خان رئیسانی اسپورٹس فیسٹیول کا آغاز کیا گیا

آل بلوچستان انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ دو حصوں میں 24 اکتوبر سے 2 نومبر2023 تک خضدار اورکوئٹہ میں منعقد کیا گیا اور فائنل راؤنڈ کوئٹہ میں کھیلا گیا

نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی انڈر 10 ویمنز فٹسال ٹورنامنٹ 4 سے 6 نومبر 2023تک منعقد ہوا اور جبکہ جنوبی بلوچستان اسپورٹس یوتھ اینڈ کلچر فیسٹیول گزشتہ سال کے آخر میں منعقد ہوا جو 11 سے 15 دسمبر2023 تک جاری رہا

پاکستان اور بلوچستان کے کھلاڑیوں، کھیلوں کی تنظیموں اور بلوچستان کے عوام نے 34ویں نیشنل گیمز کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close