بلوچستان

خودکش حملہ آور ہمسایہ ممالک سے آتے ہیں، آئی جی بلوچستان

کوئٹہ: آئی جی بلوچستان معظم جاہ کا کہنا ہے کہ ابھی تک کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ خود کش حملہ آور پیدل تھا جس کا ہدف پولیس اہلکار تھے۔ اس افسوس ناک واقعے میں سات افراد شہید ہوئے، جن میں پانچ سکیورٹی اہلکار اور دو شہری شامل ہیں جبکہ اس واقعہ میں پندرہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ کوئٹہ میں جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کے بعد آئی جی بلوچستان معظم جا ہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گرد ہمسایہ ممالک سے آتے ہیں۔ اس سے قبل کوئٹہ میں چرچ حملے میں بھی غیر ملکی ملوث تھے اور مجھے پورا یقین ہے کہ اس میں بھی ہمار ے ہمسائے شامل ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ خود کش تھا جس میں بال بیرنگ استعمال کئے گئے، حملہ آور نے پولیس کے ٹرک کو پیچھے سے نشانہ بنایا۔ آئی جی معظم جاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کی کئی وارداتیں ناکام بنائی ہیں، دہشت گردی کے واقعات کے باوجود ہمارا مورال بلند ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close