بلوچستان

بلوچستان سے سینیٹ انتخابات کیلئے 11 امیدوار میدان میں

کوئٹہ: سینیٹ انتخابات کے لئے 11 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائی، جبکہ 8 امیدواروں کو 12 فارم جاری ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر 84 امیدواروں کو 140 فارم جاری کئے گئے۔ صوبائی الیکشن کمشنر محمد نعیم مجید جعفر نے کہا ہے کہ اب تک 11 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائی ہے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں امیر افضل خان، محمد اکرم، مولوی فیض محمد، محمد صادق سنجرانی، احمد خان، محمد عبدالقادر، علاؤالدین، انوارالحق کاکڑ، محمد طاہر بزنجو، کامران مرتضٰی اور مس طاہرہ خورشید شامل ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی وصولی کا یہ سلسلہ آج شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close