بلوچستان

سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی مزید 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

 کوئٹہ کی احتساب عدالت نے سابق سیکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کو مزید 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ عدالت نے مشتاق رئیسانی کو 15 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

نیب نے 6 مئی کو سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر پر چھاپہ مار کر 63 کروڑ روپے کی نقدی اور کروڑوں روپے مالیت کے زیورات اور پرائز بانڈ برآمد کیے تھے۔ انہیں اس سے قبل بھی 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا گیا تھا۔

نیب نے مشتاق رئیسانی کے سہولت کار اسد شاہ کی نشاندہی پر کوئٹہ کی ایک بیکری پر چھاپہ مار کر 57 لاکھ روپے، غیر ملکی کرنسی، سونا اور پراپرٹی کے کاغذات بھی برآمد کیے تھے۔

سابق سیکریٹری خزانہ کی گرفتاری کے بعد مشیرخزانہ بلوچستان میر خالد خان لانگو اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد منظر عام سے غائب ہوگئے تھے۔ نیب نے مستعفی مشیر خزانہ کو 2 مرتبہ پیش ہونے کے لیے سمن جاری کیے لیکن وہ پیش نہ ہوئے۔

بعد ازاں 17 مئی کو خالد لانگو نے منظر عام پر آ کر اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی۔ عدالت نے خالد لانگو کی 12 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی تھی۔

اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک نے سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کی گرفتاری اور میگا کرپشن کے اعترافات کے بعد خود کو بھی کسی بھی قسم کی تحقیقات کے لیے پیش کردیا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close