بلوچستان

وزیراعلٰی بلوچستان کیلئے عشق کے امتحان اور بھی ہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ وزیراعلٰی بلوچستان کیلئے عشق کے امتحان اور بھی ہیں۔ سینیٹ کے الیکشن میں آزاد امیدوار کچھ دیکھ کر آرہے ہیں۔ سینیٹ الیکشن میں سیاسی جماعتوں سے بات چیت چل رہی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے فنڈ روکنا اور زیادتیاں کوئی نئی بات نہیں۔ احتجاج کرنے والے طلباء اور طالبات کا حکومت فوری نوٹس لے کر انکے مسائل کو حل کریں۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب کے باہر میڈیکل کالجز میں داخلہ ٹیسٹ میں بے قائدگیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباء و طالبات سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ سردار اختر مینگل نے کہا کہ یہ بات قابل افسوس ہے کہ طلبا اور طالبات کلاس رومز میں بیٹھنے کی بجائے سردی میں احتجاج کررہے ہیں۔ میڈیکل کے طلباء کا احتجاج وزیراعلٰی میر عبدالقدوس بزنجو کے دور میں ہوا ہے۔ وزیراعلٰی بلوچستان کیلئے ابھی عشق کی ابتداء ہے۔ انکی کارکردگی مزید بھی دیکھنی ہے۔ سینیٹ الیکشن میں آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد کچھ دیکھ کر ہی آرہی ہے۔ جن لوگوں نے ان کو آزاد کر رکھا ہے، وہ ان کے بارے میں بہتر جانتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close